اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر ا?لود رہنے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور سرد رہے گا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرا?لود رہنیکی توقع ہے،سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ،جہلم،لاہور،فیصل آباد،ساہیوال میں دْھند،ہلکی اسموگ کا امکان ہے،اوکاڑہ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان،بہاولنگر میں دْھند اورہلکی اسموگ کی توقع ہے۔اس کے علاوہ چترال،دیر،سوات،کرم اورگردونواح میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، سکھر،شکارپور،کشمور،خیرپور اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کیاکثرعلاقوں میں موسم سرد،میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنیکا امکان ہے،لیہہ میں منفی 9، اسکردو،بگروٹ میں منفی7، گلگت منفی 6 درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے،استور، ہنزہ اورکوئٹہ میں منفی4، اسلام آباد میں درجہ حرارت صفرریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شدید دھند کے باعث حدنگاہ میں کمی،موٹروے ایم 2 اور ایم 3 بند

Tue Dec 17 , 2024
لاہور(پی پی آئی) شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار تک اور ایم 3 لاہور سے ننکانہ تک بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے موسم میں حفاظتی تدابیر کے تحت یہ فیصلے کیے گئے تاکہ عوام کا محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق […]