اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیسیز نے تائیوان 5 ڈے ان لمیٹڈ ڈیٹا سروس پلان کے اجراء کے لیے چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ شراکت داری کرلی

تائی پے، 22 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ٹیسیز نے تائیوانی ٹیلی کام کے بڑے ادارے چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے تاکہ وہ سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر آواز اور ڈیٹا سروس کے ساتھ تائیوان 5 ڈے 4جی پری پیڈ پلان جاری کرے۔ تائیوان کا سفر کرنے والے سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے موبائل سروس لان خرید سکتے ہیں اور اوور-دی-ایئر ڈاؤنلوڈ کے ذریعے نمبر حاصل کرکے چنگہوا کی 5 روزہ لامحدود ڈیٹا سروس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

جیسا کہ موسم گرما کا سیاحتی موسم آچکا ہے، تائیوان غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد کا استقبال کررہا ہے، جن میں سے زیادہ تر چین سے آ رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کے مطابق تائیوان نے 2014ء میں 9.9 ملین سیاح ملاحظہ کیے، جو 23.63 فیصد سالانہ اضافہ تھا۔ اور ٹیسیز، سیاحت میں اضافے کو ہدف بناتے ہوئے، اب چنگہوا ٹیلی کام کے ساتھ تعاون کررہا ہے تاکہ چنگہوا کے 5 روزہ 4 جی پری پیڈ پلان کو جاری کیا جائے۔ ٹیسیز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے چنگہوا ٹیلی کام اب آمد سے قبل ہی مہمانوں کو باآسانی اور پریشانی کے بغیر ترجیحی سروس پلان حاصل فراہم کرسکتا ہے۔

5 روزہ 4جی پری پیڈ پلان تائیوان کے مختصر دورے یا کاروباری سفر کے لیے موزوں ہے، جس کی قیمت 5 دن کے لامحدود ڈیٹا استعمال کے لیے 17 امریکی ڈالرز ہے، 300 نئے تائیوان ڈالرز صوتی کالز اور اعزازی چنگہوا وائی فائی کنکشن کے لیے استعمال ہوں گے۔ پری پیڈ سروس پہلی کال کے ساتھ چالو ہوجائے گی، اور ڈیٹا استعمال یا ہوائی اڈے پر مقامی موبائل سروس حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں لگنے کی پریشانی مول لینے کی ضرورت نہیں۔

سلم ڈوئیٹ (ر) سروس کے صارفین کو مختلف ملکوں کے لیے مختلف نمبروں کی سہولت حاصل کرنے کے لیے سم کارڈز بدلنے کی ضرورت نہیں۔ نمبروں کے درمیان تبدیلی آسان اور دنیا بھر کے لیے ایک سم کے تصور کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پتلی سم کو اصلی سم کارڈ کے ساتھ جوڑ کے کوئی بھی اوور-دی-ایئر مختلف ممالک کے لیے مختلف وائس اور ڈیٹا سروس پلانز حاصل کرسکتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر سروس پلان زیادہ تر مقامی موبائل آپریٹرز کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں، جن پر سیاح مقامی پری پیڈ نرخوں پر معیاری نیٹ ورک کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور وقت اور پیسہ بچا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے سلم ڈوئیٹ کی ویب سائٹ www.slimduet.net ملاحظہ کیجیے۔

 ٹیسیز رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
لوٹس لن
ٹیلی فون: 0927-2627-2-886+ ایکسٹینشن 6005
ای میل: [email protected]