چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب

لاہور30دسمبر(پی پی آئی)  وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چین کی طرز پر ابتدائی کلاسز میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن کیلئے پلان طلب کیا ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈویڑن، ڈسٹرکٹ اورتحصیل میں ایجوکیشن افسروں کی ٹیسٹ اورانٹرویو کے بعد میرٹ پر تعیناتی کی گئیں۔ نصاب کی تشکیل،ٹیچرز ٹریننگ اوردیگر امور کیلئے ایک ہی اتھارٹی قائم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے گئے۔ سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نو، لیپ ٹاپ سکیم،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن، نئی یونیورسٹیاں،گرین سکول پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ پنجاب میں سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا ”سکول اولمپکس” کروانے،سرکاری سکولوں میں ”تھییم آف منتھ“متعارف پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گرلز کالجز کوٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے 76 گرلز کالجز میں سے پہلے مرحلے میں 19گرلز کالجز کو بسیں دے دی گئیں۔ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام شروع کیا گیا جس سے 40ارب روپے کی بچت ہوئی اور 70 ہزار نوجوانوں کے لئے روزگارمواقع پیدا ہوئے۔ پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں پانچ ہزار نئے کلاس رومز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں کئی سو فیصد اضافہ ہوا۔ ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 7354 کالج ٹیچرز انٹرنز کی بھرتیاں کی گئی۔ہرکالج ٹیچر انٹرنز کو چھ ماہ تک 50ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں بچوں کوڈبہ بند دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ پروگرام کا آغازڈیرہ غازی، راجن پور اور مظفر گڑھ کے3527 سکولوں میں چار لاکھ سے زائد طلبہ کے لئے غذائیت سے بھر پور دودھ پیک فراہمی سے کیا گیا۔ تعلیمی بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو لاکھوں کے انعامات دیئے گئے اورپوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہونہارسکالر شپ کو30ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بھی دی جائیں گی۔ پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی تین مرحلوں پر مشتمل ریکروٹمنٹ پراسیس کے بعد میرٹ پر بھرتی کامیابی سے مکمل کی گئی۔۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری کالجوں کے طالبعلموں کے لیے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں داخلے کے امتحان کی تیاری کے لیے خصوصی کورس کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو بہترین اورجدید علوم حاصل کرنے کا پورا حق ہے۔بچوں کی تعلیم کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں اوربہتری لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

محروم اور کمزورطبقات کی مددسے قلبی سکون ملتا ہے،وزیر ہاؤسنگ

Mon Dec 30 , 2024
اسلام آباد30دسمبر(پی پی آئی)  وفاقی وزیرہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ محروم اور کمزورطبقے کی مدد کرنے سے دلی سکون ملتاہے۔اسلام آباد میں تھیلیسمیاسینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ تھیلسیمیاکے تدارک کے لیے احتیاطی تدابیرضروری ہیں۔اس مرض میں مبتلا افراد کے لیے عطیات دینے چاہییں۔