اسلام آبادیکم جنوری(پی پی آئی) پاکستان سے گزشتہ 15 ماہ میں تقریباً آٹھ لاکھ افغانوں نے اپنے ملک واپسی اختیار کی جو اس عرصہ میں کسی بھی ملک سے اپنے وطن واپس جانے والے مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔پاکستان میں رہنے والے افغانوں کی واپسی کا سلسلہ ستمبر 2023 میں شروع ہوا تھا اور 15 دسمبر 2024 تک 7 لاکھ 95 ہزار 607 مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے تھے۔رواں سال مئی اور جون میں پاکستان چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور ان دونوں مہینوں میں تقریباً 38 ہزار اور مجموعی طور پر 76 ہزار لوگ افغانستان کو واپس گئے۔اس کے بعد یہ تعداد کم ہو گئی جب جولائی 2024 میں 36 ہزار، اگست میں 29 ہزار، ستمبر میں 23 ہزار اور اکتوبر میں 24 ہزار افغان واپس گئے جبکہ نومبر 2024 میں ان کی تعداد قدرے بڑھ کر 25,400 تک پہنچ گئی تھی۔ حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کو پی او آر کارڈ دکھانے کی صورت میں جون 2025 تک ملک میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔اس دوران ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کی حراستوں اور ملک بدری کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔