اسلام آباد، یکم جنوری(پی پی آئی) پاک بحریہ کے جہاز معاون نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران منشیات کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر ہے۔ یہ کھیپ سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جا رہی تھی۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کے مطابق آپریشن میں شریک نیول فضائی اثاثوں کی مدد سے پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر کامیابی سے بورڈنگ آپریشنز کرکے منشیات قبضے میں لے لیں؛ جو کشتی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔