دھابیجی میں 2 حادثات، ایک خاتون سمیت 4 افراد جانبحق، ہلاک شدگان میں دولہا اور اسکی والدہ شامل

ٹھٹھہ 09جنوری (پی پی آئی)دھابیجی کے قریب دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت چار افراد جانبحق ہلاک ہونے والوں میں دولہا اور اسکی والدہ  بھی شامل ہیں۔ دھابیجی مین قومی شاہرہ پر دو کاروں میں خوفناک تصادم ہوگیا نتیجے میں کاروں میں آگ لگ گئی جسکے  باعث ٹھٹھہ کے مشہور ٹھکیدار کاکا شبیر میمن کی بہن یاسمین  اسکا بیٹا شہزیب اور اظہار موقع پر جھلس کر جانبحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے شاھزیب کی کچھ دن قبل شادی ہوئی تھی ایک اور حادثہ بھی دھابیجی کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار سبزی فروش کو کچل دیا جسکے نتیجے میں رفیق بہاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص کاشف زخمی ہوگیا جانبحق اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر گھارو منتقل کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی سی بی کا 13 جنوری سے سٹرائیک کیمپ لگانے کا فیصلہ

Fri Jan 10 , 2025
کراچی 10جنوری(پی پی آئی) پی سی بی نے 13 جنوری سے  اسٹرائیک کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اسٹرائیک فورس کے کھلاڑی 12 جنوری کو رپورٹ کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  کے زیر اہتمام سٹرائیک کیمپ  13 جنوری سے شروع ہو گا، سٹرائیک فورس میں 25 کھلاڑیوں کا 90 روزہ کیمپ لگے گااسٹرائیک فورس میں عبدالصمد، حیدرعلی، یاسرخان، خوشدل شاہ،محمد اخلاق، عمران […]