کراچی 15جنوری(پی پی آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں دو بچوں کے اغوا کا نوٹس لے لیااورکراچی پولیس کو بچوں کو فوری بازیاب کراکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی سندھ کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے حالیہ واقعہ کی ایڈیشل آئی جی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ پولیس بچوں کے والدین کے ساتھ رابطے میں رہے اور بچے بازیاب کراکے فوری رپورٹ دے
Next Post
پاور ڈویژن کا چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کی قیمت میں 44 فیصد کمی کا اعلان
Wed Jan 15 , 2025
اسلام آباد 15جنوری(پی پی آئی) پاو رڈویژن نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے لئے بجلی کی قیمت میں چوالیس فیصد کمی کرنے کا اعلان کیاہے۔اس بات کا اعلان وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے لئے […]