مریم نوازشریف پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور25جنوری (پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہمریم نوازشریفپنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں، پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 150 ارب روپے سے زائد زرعی مصنوعات خریدی۔  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، سیٹلائٹ تصاویر کا گندم کی فصل پک کر تیار ہونے پر تصاویر سے موازنہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے کسانوں کیلئے زراعت دوست پالیسیوں کا اجراکیا ہے،رمضان نگہبان پیکیج کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، تمام مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ کے بعد طبا وطالبات کو ایک لاکھ ا سکوٹیز مہیا کی جائیں گی، مریم نواز بہت جلد طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپ بھی دیں گی،عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے، عوام پی ٹی آئی والوں کے چہرے پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کے عوام کا کچھ خیال نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حیدرآبادتلک چاڑی سے 25سالہ شخص کی لاش زیر تعمیر مکان کے گڑھے سے برآمد

Sat Jan 25 , 2025
حیدرآباد25جنوری (پی پی آئی) مارکیٹ تھانے کی حدود تلک چاڑی کے قریب ہفتہ کی صبح سویرے زیر تعمیر مکان کیلئے کی گئی کھدائی  میں  25سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عرفان شیخ ولد محمد سرفراز شیخ کے نام سے ہوئی بتایا جاتا ہے کہ نوجوان سرفراز کالونی کی گلی نمبر5کا رہائشی ہے اوررات11بجے اپنے گھر سے نکلا […]