شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور،خلاف ورزی پر سخت سزائیں

لاہور21جنوری (پی پی آئی)پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا جس کے تحت خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کر لیا گیا ہے،اس ایکٹ کے مطابق پتنگ با زی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔پتنگ با زی کرنے پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی، ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر مکمل پابندی ہو گی۔پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔ایکٹ کے مطابق پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گے، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزارروپے جرمانہ ہوگاجبکہ دوسری بار ایک لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا۔