شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایرانی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے غزہ،لبنان پرپاکستان کے موقف کو سراہا

اسلام آباد21جنوری (پی پی آئی)ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجرجنرل ڈاکٹر محمدباقری نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اورایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔ملاقات میں اس بات کو بھی اجاگر کیاگیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے اوراس چیلنج سے نمٹنے کیلئے دونوں ملکوں کو موثر اورٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے غزہ اورلبنان پرپاکستان کے موقف کو سراہا۔