شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھر سے حیدرآبادموٹروے پر کام رواں سال شروع ہوجائے گا،سینیٹ کو یقین دہانی

اسلام آباد21جنوری (پی پی آئی)سینیٹ کو منگل کے روزبتایا گیا ہے کہ سکھر سے حیدرآبادموٹروے  منصوبے پر کام رواں سال شروع کردیا جائے گا۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ اس موٹروے کو کراچی تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم شاہراتی منصوبہ اور وزیراعظم شہبا ز شریف کی ترجیحات میں سے ایک اور اس کی تکمیل سے معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا۔وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کو بتایاکہ حکومت مختلف کھیلوں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت امور خارجہ غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے لئے فریقین کی باہمی مشاورت سے ایک جامع قونصلر پالیسی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی تشکیل کے دوران پاکستان بین الاقوامی فریم ورک کے ذریعے غیرممالک میں اپنے شہریوں کے تحفظ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسحق ڈار نے کہا کہ ہمارے قونصلر افسران قید میں یا زیرِ حراست پاکستانی شہریوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے لئے قانونی انتظامات کرتے ہیں۔