سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر میں قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر، سرمایہ کار آئیں ہم سہولت دیں گے:صدر آزادجموں وکشمیر

مظفر آباد21جنوری (پی پی آئی)صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر معدنیات و قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اسی طرح آزادکشمیر خوبصورتی میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا اور یہاں سیاحت کے بھی بے شمار مواقع میسر ہیں اور یہاں پر امن و امان کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لہذا بیرون ممالک سے سرمایہ کار آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے آئیں ہم انہیں ہر طرح سے سہولیات اور معاونت فراہم کریں گے۔ آزادکشمیر میں قیمتی پتھروں بالخصوص روبی اور دیگر کے وسیع ذخائر ہیں۔ اسی طرح آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے بہت بڑا پوٹینشل ہے بیرونی سرمایہ کار آگے بڑھیں اس سلسلے میں حکومت آزادکشمیر انہیں ہر طرح کی مدد اورمواقع فراہم کرے گی۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آبادکے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے  منگل کویہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں چین کی یونن سنی کمپنی کے ڈائریکٹر مسٹر لی پنگ سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر چین کی یونن سنی کمپنی کے کے ڈائریکٹر مسٹر لی پنگ  نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنی کمپنی کے اغراض و مقاصد، جاری منصوبہ جات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چین کی یونن سنی کمپنی کے کے ڈائریکٹر مسٹر لی پنگ نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مزید بتایا کہ اْن کی کمپنی چین، پاکستان اور دیگر ممالک میں سرنگوں، شاہرات اور دیگر تعمیراتی شعبوں میں مہارت رکھتی ہے اور کام کر رہی ہے اور اب آزادکشمیر میں بھی اپنے پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس بات پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا کہ بیرون ملک سے بالخصوص چین سے آزادکشمیر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے اور سرمایہ کار آگے بڑھیں ہم اْنہیں حکومتی اور ہر سطح پر تعاون اور مدد فراہم کریں گے۔اس موقع پر  چین کی یونن سنی کمپنی کے کے ڈائریکٹر مسٹر لی پنگ  نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو چین کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ مناسب وقت پر چین کا دورہ کریں گے اور وہاں پرچینی کمپنیوں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔