خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سوئٹزرلینڈکے شہر ڈیووس روانہ

اسلام آباد20جنوری (پی پی آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ اکنامک فورم 2025  کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ ہو گئے ہیں۔۔وزیر خزانہ اجلاس کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ مختلف نشستوں اور مذاکروں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے اور ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطح مذاکرے میں بطور پینلسٹ بھی شریک ہوں گے۔۔۔ وزیر خزانہ فورم کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں نئی ٹیکنالوجیز بالخصوص اے آئی اور خودکاری کے انقلاب آفرین اثرات پر ایک اعلیٰ سطح مذاکرے میں بھی بطور پینلسٹ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے درست اور منافع بخش تجارت اور سرمایہ کاری کے حصول کے مختلف پہلوؤں پر خیالات کا اظہار کریں گے۔ وہ سعودی عرب، مصر اور قطر کے مندوبین اور وزرا سمیت عالمی مالیاتی و کاروباری اداروں،پائیدار ترقی میں شریک عالمی تنظیموں اور سرمایہ کار اور کمرشل بنکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کر یں گے۔ وزیر خزانہ دورے کے دوران پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام “ڈیجیٹل پاکستان” اور “پاکستان میں سرمایہ کاری” کے موضوعات پر دو علیحدہ مذاکروں میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔