خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فروری یوم یکجہتی ئکشمیر پر قانون سازاسمبلی آزاد کشمیر کاخصوصی اجلاس منعقد ہوگا

مظفرآباد20جنوری (پی پی آئی)5فروری یوم یکجہتی ء کشمیر کے موقع پر قانون سازاسمبلی کے متوقع خصوصی اجلاس کے حوالے سے انتظامات کو دن کی مناسبت سے شایان شان بنانے کے لیئے سیکرٹری قانون سازاسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری بشارت حسین کی زیر صدارت اُن کے چیمبر میں خصوصی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے انچارج شعبہ جات نے شرکت کی۔ سیکرٹری قانون ساز اسمبلی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہر شعبہ کی جانب سے مثالی کارکردگی کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ اجلاس کے انعقاد اور دیگر انتظامات میں کوئی کمی باقی نہ رہے۔ اُنہوں نے آفیسران سے تجاویز طلب کرنے کے ساتھ ساتھ فوری ضروریات کی تفصیل بھی طلب کی تاکہ خاطر خواہ تجاویز پر عملدرآمد اور ضروری اشیاء کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری اسمبلی امجد لطیف عباسی، ایڈیشنل سیکر ٹری راجہ ضیاء الحق، ایڈیشنل سیکر ٹری خانزادہ امجد محمود،  ایڈیشنل سیکرٹری ظفراعظم، ڈپٹی سیکرٹری راجہ طارق محمود،ڈپٹی سیکرٹری خُرم بن صادق، ڈپٹی سیکرٹری عرفان احمد، پرسنل سٹاف آفیسرملک مصطفےٰ علی اصغراعوان سمیت آفیسران / انچارج شعبہ جات نے شرکت کی۔