کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کی الوداعی ملاقات

کراچی30جنوری (پی پی آئی)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، تجارتی و سفارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے ڈپٹی ہائی کمشنر کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں تعلیم، تجارت اور سماجی ترقی کا اہم شراکت دار ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے کہا کہ پاکستان میں گزارا وقت ہمیشہ یادگار رہے گااس دوران دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے بھرپور اقدامات یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہائی پرکشش اور سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ہے۔ ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی نے مزید کہا گورنر انیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کلاسز کا انعقاد ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ اس سے قبل جب برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی گورنروس پہنچی تو انہیں گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔ ڈپٹی ہائی کمشنر نے گورنرہاوس میں پرچم کشائی کی اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ ڈپٹی ہائی کمشنرنے گورنرہا?س میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کئے