سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حب میں پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، مقدمات درج

حب 30جنوری (پی پی آئی)صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی کے جاری کئے گئے احکامات پرمحکمہ آبپاشی نے عملدرآمد شروع کردیا ایکسئین ایریگیشن عبدالجبار زہری کی جانب سے پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم اورلسبیلہ کینال سے غیر قانونی طریقے سے پانی نکال کر فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ایکسئن محکمہ ایریگیشن کینال حب کے دفتر سے جاری  ہینڈآؤٹ میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی ہائیڈرینٹس پر کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پائپس اور مشینری ضبط کرکے  پانی چوروں کو آخری وارننگ دی گئی ہے ایکسئن ایریگیشن کا کہنا ہی کہ کسی بھی صورت پانی چوروں کو رعایت نہیں دی جائے گی جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرے گا عبدالجبار زہری ایکسئین ایریگیشن کا کہنا ہیکہ کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور اس حوالے سے مزید تیزی لائی جائے گی پانی چوری کے کاروبار کرنے والے اسے آخری وارننگ سمجھیں اب کوئی بھی رعایت نہیں دی جائے گی ایکسئین ایریگیشن کی جبار زہری کے مطابق  لسبیلہ کینال سے پانی چوری میں ملوث متعدد ہائیڈرینٹ بند کر کے پائپس و دیگر سامان ضبط کر لیا گیاہے جبکہ صوباء وزیر ایریگیشن کے دورہ حب کے موقع پر جاری کئے گئے احکامات  کی روشنی میں محکمہ ایریگیشن نے لیڈاانڈسٹریل زون کے 2کروڑ گیلن پانی اسٹوریج کرنے والے تالابوں کو روزانہ کی بنیادون پر ضروریات کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردی ہے محکمہ ایریگیشن نے مقامی صنعتکاروں کی مشاورت سے انڈسٹریل زون کے واٹرچارجزمیں بھی اضافہ کردیا ہے۔