خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن گیا

اسلام آباد(پی پی آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے ملک پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔مالی سال 2024 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بیس فیصد اضافے سے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔توانائی کا شعبہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں سرفہرست ہے اور اس عرصے میں اس شعبے میں اڑتالیس کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔مالیاتی شعبے میں پینتیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر اور تیل اور گیس کے شعبے میں سولہ کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔چین سب سے بڑا شراکت دار رہا اوراس نے مالی سال دوہزار پچیس کے پہلے چھ ماہ کے دوران تریپن کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری میں اس عرصے کے دوران چودہ فیصد اضافہ ہوا اور وہ تیرہ کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔