پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرم کے متاثرین کیلئے سردی سے بچاؤ کے 500 خیمے روانہ

پشاور (پی پی آئی) پی ڈی ایم اے کی طرف سے ضلع کرم کے متاثرین کیلئے سردی سے بچاؤ کے 500 مزید خیمے روانہ کر دیئے گئے۔معاون خصوصی برائے ریلیف حاجی نیک محمد کے مطابق 22 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں 1000 کمبل، ایک ہزار رضائیاں، ایک ہزار پلاسٹک کی چٹائیاں وغیرہ شامل ہیں۔ذرائع پی ڈی ایم اے کے مطابق ہنگو کو بھیجے جانے والے سامان میں 500 ہائی جین کٹس، 500 سولر لیمپس اور 500 کچن سیٹس بھی شامل ہیں۔مذکورہ سامان ڈپٹی کمشنر ہنگو کی نگرانی میں کرم سے بے گھر ہونے والے خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔معاون خصوصی برائے ریلیف کے مطابق موسم کی شدت کے پیش نظر کرم کو پہلے بھی ایک ہزار سے زائد خیمے اور دیگر ضروریات زندگی پہنچائی جا چکی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفند یار خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا سارا عملہ ریڈ الرٹ پر ہے اور ایمرجنسی سیل پوری طرح فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کیلئے مزید سامان بھی ضرورت کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر مہیا کیا جائے گا۔