جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے روز 4 میچوں کا فیصلہ

کراچی یکم فروری (پی پی آئی)مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔لائنزاورسلطانز نے ایک ایک جبکہ اسپارٹنز نے اپنے دونوں میچز جیت لئے،بلاول اور ایان نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے ایرینا میں   ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اسپارٹنز اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسپارٹنز نے علی حسنین کے گول کی بدولت گلیڈی ایٹرز کو 1-0سے شکست دے دی۔دوسرے میچ میں لائنز نے ڈولفنز کو 3-1سے زیر کیا،فاتح ٹیم کی جانب سے تینوں گول بلاول نے بنائے اور ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ڈولفنز کا واحد گول عمر نے کیا۔تیسرے میچ میں سلطانز نے گلیڈی ایٹرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد4-2سے ہرایا۔فاتح ٹیم کی جانب سے ایان نے ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تین گول داغے جبکہ علی غوری،سمیع اور عائشہ جونیئر نے ایک ایک گول کیا۔چوتھے میچ میں اسپارٹنز نے ڈولفنز کو باری کے گول کی بدولت 1-0سے ہرا کر دن کی دوسری کامیابی سمیٹی۔