شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری عوام نے آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا، آج بھی ہندوستانی فوج کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں:محمد طاہر کھوکھر

میرپور4 فروری (پی پی آئی)سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا اور آج بھی ہندوستانی فوجیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کشمیری ماؤں نے اپنے لخت جگر آزادی کشمیرکے لیئے اللہ کی راہ میں قربان کر دیئے کشمیر کی آزادی میں مقبوضہ کشمیر کے بزرگوں نے اپنے بڑھاپیکے سہاروں، بہنوں نے بھائی دلہنوں نے اپنے سہاگوں کو وطن پر قربان کیا مگر جھکے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا نے کشمیریوں کو دھوکہ دیا ہے، نہ تو وہ اپنی قراردادوں پر عمل کراسکے ہیں اور نہ ہی کشمیریوں کو آزادی دلوا سکے ہیں اقوام متحدہ، عالمی برادری، اور او آئی سی سمیت سب کشمیریوں کے مجرم ہیں جنہوں نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا اور ہندوستان کو کشمیریوں کی نسل کشی کرنے دی۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہندوستان بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے اور یہ اس کا روز کا معمول بن چکا ہے۔  ہزاروں کشمیریوں کو ہندوستان نے زبردستی جیلوں میں بند کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ساتھ ہندو دہشت گرد تنظیموں کو نسل کشی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور امن کا درس دینے والے یورپ اور امریکہ بھی کشمیریوں کے مجرم ہیں۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ  کشمیریوں کو اب خود ہی کھڑا ہونا ہوگا اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی کشمیریوں کی آزادی اور ہندوستان کی بربادی کا علاج صرف جہاد میں ہے حق مانگ کر نہیں بلکہ چھین کر لینا پڑے گا۔بھارت نے کشمیریوں کا سٹیٹس تبدیل کیا اس کی حیثیت کو تبدیل کیا 10 لاکھ سے زائد کی فوج، ہندو دہشت تنظیموں کے کارندوں بدنام زمانہ ایجنسیوں کو کشمیریوں پر مسلط کر رکھا ہے تاکہ کشمیریوں کی ٓواز کو دبایا جا سکے پوری دنیا دیکھ لے انڈیا میں کوئی بھی قوم محفوظ نہیں ہے اس کو ہندو سٹیٹ میں تبدیل کر رکھا ہے اب بھی اگریورپ، اور اقوام متحدہ کی آنکھیں نہیں کھلتی ہیں تو یہ آتشاں فشاں جب پھٹے گا تو سب کو لپیٹ میں لے گا۔