شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چائنا کے تعاون سے مینوفیکچرنگ، چارجنگ پلانٹس کیلئے 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شروع

کراچی05فروری(پی پی آئی)پاکستان کی معیشت اب استحکام کی جانب گامزن ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا رخ ایک بار پھر پاکستان کی جانب ہوچکا ہے،ہماری کوششوں سے چینی کمپنی  نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 340 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانب پیش قدمی کرلی ہے،چائنا کی کمپنی اے ڈی این گروپ کے تعاون سے کراچی اور لاہور میں  ایک ایک چارجنگ اسٹیشن قائم ہوچکے ہیں اورپاکستان میں مجموعی طور پر 3000 چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین ملک گروپ اور کنوینرایف پی سی سی آئی انرجی کمیٹی ملک خدا بخش نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ  صوبائی وزیرتوانائی ناصرحسین شاہ نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر  چینی کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنا ئے گی تو سندھ حکومت کراچی میں لگنے والے پلانٹ سے 20 فیصد سے زائد گاڑیاں  اپنے لئے خریدے گی،ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں چائنا کی کمپنی پلانٹ لگائے اورہم مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس  پر کام کررہے ہیں۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ چین سے 30 چارجنگ پلانٹس  آئندہ چندروز میں پاکستان پہنچ جائیں گے جو پورے ملک میں لگنا شروع ہوجائیں گے جبکہ امید ہے کہ رواں سال کے اخر تک ہم ملک بھر میں الیکڑک چارجنگ پلانٹس مطلوبہ تعداد میں لگا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلا چارجنگ اسٹیشن کراچی میں  اوردوسرا چارجنگ اسٹیشنز  لاہور میں لگا لیا ہے اور ابتدائی طور سے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ملک خدا بخش نے سرمایہ کاری کے حوالے سے بتایا کہ کہ چائنا کی کمپنی کے تعاون سے  پاکستان میں 90 ملین یو ایس ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 ہزار چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں گے،جبکہ 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ  لگایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ  امید ہے کہ اس سال کے اخر تک ملک بھر میں ایک ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگ جائیں گے جس کے بعدچائناکی کمپنی دسمبر تک پاکستان میں الیکڑک گاڑیاں تیار کرناشروع کردے گی۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ حال ہی میں  چائنا کی کمپنی اے ڈی این گروپ  کے سی ای او یاسربھمبانی نے دورہ پاکستان  میں یہ اعلان کیاتھا کہ وہ پاکستان میں سالانہ 72 ہزار الیکڑک گاڑیاں مینوفیکچر کریں گے۔