ؒؒلاہور، ۹فروری (پی پی آئی) پنجاب دھی رانی پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد پندرہ سو اجتماعی شادیوں کے دوسرے مرحلے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔اس حوالے سے درخواستیں آن لائن پورٹل cm.punjab.gov.pk پر یا متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے دفتر میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔اس پروگرام کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن ایک تین ایک دو پہلے ہی جاری کردی گئی ہے۔پروگرام کے تحت پنجاب حکومت دلہن، دلہا اور ان کے قریبی رشتہ داروں کیلئے کھانا مہیا کرے گی۔نئے شادی شدہ جوڑے کو ضروری فرنیچر اور کپڑوں کے علاوہ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی سلامی بھی دی جائے گی۔وزیراعلی مریم نواز نے اس حوالے سے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور محروم طبقات کے مسائل کا احساس کرنا حکومت کی ذمہ اری ہے جو پوری کی جائے گی۔
Next Post
خیبرپختونخوا نے بھی انتشار، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا: عظمیٰ بخاری
Sun Feb 9 , 2025
ؒؒلاہور، ۹فروری (پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال […]
