ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بدین میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں نے کروڑوں روپے کا نقصان

بدین، ۹فروری (پی پی آئی) بدین میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کے باعث کاشتکاروں نے کروڑوں روپے کا نقصان، تفصیلات کے مطابق بدین میں ٹماٹر 20 روپے فی کلو فروخت ہونے کے باعث کاشتکاروں کی جانب سے فصلوں کی کٹائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے کسانوں نے اپنے مویشیوں کو ٹماٹر کھلانا شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے کاشتکاروں اللہ بچایو ہالیپوٹہ علی اکبر بھوت وجیہہ الدین گیلانی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ دو ماہ قبل مارکیٹ میں ٹماٹر 200 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے، تاجروں نے منڈی میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔بدین شہر میں فروخت کرنے کے لیے کرایہ ادا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔  موجودہ صورتحال کے باعث کاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں لانا بند کر دیا ہے اور قیمت نہ ملنے سے ٹماٹر کے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور وہ قرضوں میں ڈوب گئے ہیں انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت صفر پر آنے کا نوٹس لے کر کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا معاشی نقصان ہونے سے بچایا جائے.