ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور وفود کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ گورنرسندھ

کراچی10فروری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور بزنس وفود میں تبادلوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اس ضمن میں ایس آئی ایف سی کے تحت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاوس میں ٹریڈ چیمپئن کے سی ای او راشد اقبال کی قیادت میں 4 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں پاک برٹش بزنس کونسل کے ممبران شامل تھے۔ ملاقات میں تجارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک برٹش بزنس کونسل کے وفد نے کہاکہ گورنر سندھ سے ملاقات برطانوی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔ کونسل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ آئی ٹی اور تعلیمی منصوبوں میں اشتراک اور نئی جامعات کے قیام میں تعاون فراہم کریں گے۔کونسل نے گورنر سندھ کو دورہ لندن کی باضابطہ دعوت دی۔ راشد اقبال نے کہا کہ گورنر انیشیٹیوز کے منصوبے قابل تقلید ہیں۔وفد نے گورنرہاوس میں آئی ٹی مارکی، راشن ڈرائیواور ”امید کی گھنٹی“ کا دورہ کیا۔ وفد نے ”امید کی گھنٹی“ بجاکر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ راشن ڈرائیوکے تحت مستحقین میں تقسیم ہونے والے راشن بیگ کا جائزہ بھی لیا۔