مناسک10فروری (پی پی آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان پاکستان-بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کیلئے بیلاروس پہنچ گئے۔ بیلاروس کے نائب وزیر توانائی اور اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروس کے وزیر توانائی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دورے میں تجارتی و اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ وزیر تجارت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں تجارتی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔اس موقع پر و فاقی وزیر جام کمال خان کی بیلاروس کی وزارت خارجہ، توانائی اور زراعت کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
Next Post
موجودہ حکومت نے ڈیفالٹ ہوتے ملک کو اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا، احسن اقبال
Mon Feb 10 , 2025
لاہور10فروری (پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاکہ حکومت سنبھالنے کے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ کی خبریں عالمی سطح پر گردش میں تھی۔ 2018 میں ملک میں کرپشن انتہا پر تھی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے نیشنل ا سکول آف پبلک پالیسی لاہور کی سالانہ […]
