ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان اسکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 30ہزار ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا ہدف مقرر

کوئٹہ11فروری (پی پی آئی)بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے 30000 ہنر مند نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ چیف منسٹر سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔بگٹی نے کہا کہ چیف منسٹرا سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام نوجوانوں کی معاشی ترقی اور زرمبادلہ کمانے کا ایک مثالی پروگرام ثابت ہو گا، وزیراعلیٰ ا سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے اس عمل کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو صوبے کے 2375 ہنر مند نوجوانوں کو رواں مالی سال جون تک بھیجنے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری لیبارٹریز کے ذریعے میڈیکل ٹیسٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ منتخب امیدواروں کو طویل انتظار سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کو مطلوبہ فنڈز کارکردگی کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے اور آپریشنل بجٹ کے اجراء   کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے کے ہنرمند نوجوانوں کو بھیجنے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے ہنر مند نوجوانوں کی پہلی کھیپ سعودی عرب روانہ ہوگی۔ بتایا گیا کہ 24 نوجوانوں کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ مزید امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر مشیر محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری محکمہ خزانہ عمران زرکون،وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری محنت و افرادی قوت نیاز احمد،طارق جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔