صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن11فروری (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر لندن پہنچ گے۔ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہفتہ 15فروری کی شام 6بجے برمنگھم میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جس میں صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے جبکہ اسی اثنا  میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری امریکہ کا دورہ بھی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان کیلئے جنوری 2025 میں ترسیلات زر کا اضافہ سالانہ بنیادوں پر 25 فیصدتک

Tue Feb 11 , 2025
کراچی11فروری (پی پی آئی)پاکستان میں جنوری 2025 میں ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ سالانہ بنیادوں پر 25 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ کے لیے مجموعی ترسیلات زر 20.8 ارب امریکی […]