جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گھر میں آگ لگنے سے معروف سندھی شاعروادیب ڈاکٹر آکاش انصاری ہلاک، بیٹا زخمی

حیدر آباد15فروری (پی پی آئی)سٹیزن کالونی قاسم آباد میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک گھر میں آگ لگنے سے سندھ کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔ر یسکیو 1122 کے ایک بیان کے مطابق آگ بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں واقع ڈاکٹر آکاش انصاری کے گھر میں لگی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ 75 سالہ آکاش انصاری جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ان کا بیٹا والد کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر فائر ٹینکر کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ پولیس بھٹائی نگر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کا تعلق بدین سے ہے۔ڈاکٹر آکاش انصاری کی ہلاکت پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری ادب اور شاعری میں بڑا مقام رکھتے تھے اور ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر نے پولیس کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور ڈاکٹر آکاش انصاری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔