کوئٹہ, 19فروری (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن بلوچستان اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزی نے کوہلو میں بے گناہ مسافروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ حاجی ولی محمد نورزی نے ایک بیان میں کہا کہ بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کی جان قیمتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں ہمارے معاشرتی اور قومی اقدار کے خلاف ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف تمام طبقات کو متحد ہو کر آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہتے مسافروں کا خون بہانا کسی بھی صورت میں حقوق کی نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔حاجی ولی محمد نورزی نے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کا اتحاد دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے حکومت کو مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس طرح کی کارروائیوں کا خاتمہ ہو سکے اور صوبے میں امن قائم ہو سکے۔
Next Post
مائننگ سیکٹر میں اہم پیش رفت، $8.83 بلین کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کا تخمینہ
Wed Feb 19 , 2025
اسلام آباد19فروری (پی پی آئی)پاکستان کے مائننگ سیکٹر کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، بیریک گولڈ کارپوریشن نے ریکو ڈیک منصوبے کی نظرثانی شدہ فزیبلیٹی اسٹڈی کا انکشاف کیا ہے، جس میں 37 سال کی کان کی عمر کے ساتھ $8.83 بلین کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کا تخمینہ […]
