ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ نے عالمی رہنما ادارے کو مسکیولواسکیلیٹل صحت میں ملازمین کے لیے بہترین حالات اور چین میں کارپوریٹ کلچر پر اعزاز سے نوازا
سنگاپور، 10 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– مسکیولواسکیلیٹل صحت کے شعبے میں عالمی رہنما ادارہ زمر بایومیٹ ہولڈنگز انکارپوریٹڈ یہ اعلان کرتے ہوئے خوش ہے کہ کمپنی نے ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے مسلسل پانچویں سال چین میں سرفہرست آجر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
زمر بایومیٹ چین و ہانگ کانگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر لی یونگ منگ نے کہا کہ “ہم زمر بایومیٹ کی چین میں جاری توسیع پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، جس میں اپنے لوگوں کی نمو اور ترقی میں سرمایہ کاری کا پہلو شامل ہے۔ ہم اپنے ملازمین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں، تاکہ وہ کمپنی میں کامیابی اور ترقی کے لیے وسائل کے حامل ہوں۔”
زمر بایومیٹ 2015ء کے لیے چین میں “سرفہرست آجر” کی حیثیت سے منتخب ہونے والے صرف XX اداروں میں سے ایک ہے۔ زمر بایومیٹ چین کو ملازمین کے لیے غیر معمولی صورتحال فراہم کرنے کے تسلسل اور ساتھ ساتھ ادارے کی تمام سطحوں پر پیشہ ورانہ ترقیاتی پروگرام رکھنے پر تسلیم کیا گیا۔
زمر بایومیٹ ایشیا پیسفک کے صدر سانگ یی نے کہا کہ “چین مسکیولواسکیلیٹل صحت کے لیے بڑھتی ہوئی مارکیٹ ہے، اور ہم کمرشل، مینوفیکچرنگ اور کارپوریٹ ماہرین کی صنعت کی بہترین ٹیموں کے ساتھ آگے کے مواقع پر پورا اتر رہے ہیں۔ ہم اپنے افراد کی اپنی کامیابی پر ممنون ہیں۔ وہ ہر روز چین بھر میں سرجنوں کے کے ہاتھوں میں جدید اور مریض کے لیے مخصوص طبی حل فراہم کرتے ہیں۔”
ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کے بارے میں
ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ ایک آزاد ادارہ ہے جس کا ہیڈکوارٹر ہالینڈ میں ہے۔ انسٹیٹیوٹ 1991ء سے دنیا بھر میں بڑے آجروں کے لیے ہیومن ریسورس پروگرام پر تحقیق کررہا ہے۔ انسٹیٹیوٹ کمپنی کے ہیومن ریسورس ماحول کے جامع آڈٹ کے ذریعے “ٹاپ ایمپلائرز” کو تسلیم کرتا ہے جس میں حکمت عملی، پالیسی نفاذ، مانیٹرنگ اور ملازمین کی ترقی شامل ہے۔ انفرادی کمپنی نتائج کا بین الاقوامی معیارات سے تقابل کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.top-employers.com دیکھیں۔
زمر بایومیٹ کے بارے میں
1927ء میں قائم ہونے والا اور وارسا، انڈیانا میں ہیڈ کوارٹر رکھنے والا زمر بایومیٹ مسکیولواسکیلیٹل صحت میں عالمی رہنما ہے۔ ہم آرتھوپیڈک تنظیم نو کی مصنوعات ڈیزائن، تیار اور مارکیٹ کرتے ہیں؛ کھیلوں کی ادویات، بایولوجکس، شدید اور جراحی مصنوعات؛ ریڑھ اور ہڈیوں کو آرام دینے، کرینیو میکسی لو فیشل اور تھوریکک مصنوعات؛ دانتوں کے امپلانٹس اور متعلقہ سرجیکل مصنوعات۔
ہم جدت طرازی کی رفتار کو بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں صحت کے ماہرین سے تعاون کر رہے ہیں۔ ہماری مصنوعات اور حل ہڈیوں، جوڑوں اور ان کو سہارا دینے والے نرم ٹشوز کے امراض، یا زخموں، سے متاثرہ مریضوں کو علاج میں مدد دیتے ہیں۔ صحت کے ماہرین کے ساتھ مل کر ہم کئی ملین افراد کی زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں۔
ہم دنیا بھر میں 25 سے زیادہ ممالک میں آپریشنز رکھتے ہیں اور 100 سے زیادہ ممالک میں مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.zimmerbiomet.com دیکھیں یا ٹوئٹر پر twitter.com/zimmerbiomet پر زمر بایومیٹ کو فالو کریں۔
رابطے:
ذرائع ابلاغ
ایشیا پیسفک
جیسن لی
65-9008-4780+
Jason.lee@zimmerbiomet.com
سرمایہ کار
رابرٹس جے مارشل جونیئر
1-574-371-8042+
robert.marshall@zimmerbiomet.com
وارسا، امریکا
مونیکا کینڈرک
1-574-372-4989+
monica.kendrick@zimmerbiomet.com
لوگو: http://photos.prnasia.com/prnh/20151203/8521508241LOGO