پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل،عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں:محمد طاہر کھوکھر

کراچی،24فروری (پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر کے بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ بھارت کی قابض فوج نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ یہی صورتحال فلسطین میں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں صیہونی افواج معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں اتنے سانحے ہو چکے ہیں کہ ان کی گنتی کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ عالمی طاقتیں، بشمول امریکہ اور اقوام متحدہ، دنیا میں امن کے دعوے تو کرتی ہیں، لیکن حقیقی امن تبھی ممکن ہے جب کشمیریوں اور فلسطینیوں کو آزادی دی جائے اور ان کے بنیادی حقوق بحال کیے جائیں۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیر پر بھارت کا جبری قبضہ قائم ہے، جبکہ فلسطین میں بھی صیہونی مظالم جاری ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ صرف بڑی طاقتوں کے مفادات کی نگہبان ہے اور مظلوموں کے لیے عملی اقدامات سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ بندوق کے زور پر کشمیر اور فلسطین کے عوام کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے۔ ایک دن یہ لاوا ضرور پھٹے گا اور ظالموں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ کشمیر اور فلسطین کے عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔طاہر کھوکھر نے اقوام متحدہ اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دوہرے معیار ختم کرے اور اپنی ہی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیری عوام کو آزادی دلوائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت اور اسرائیل کے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے اور مقبوضہ ریاستوں کو آزاد کرانے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، تاکہ دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکے۔کشمیر ایک الگ ریاست ہے جس پر انڈیا نے جبری قبضہ قائم کر رکھا ہے۔ لاکھوں کی فوج بے بس نہتے کشمیریوں پر مسلط کی ہوئی ہے اور کشمیریوں کو قتل کر رہی ہے۔ ان سے ان کی مکمل آزادی چھین لی گئی ہے۔