شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزرا،وزرائے مملکت اور مشیروں کی ملاقات

اسلام آباد،28فروری (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے وفاقی وزرا،وزرائے  مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کے اعزاز میں  ناشتے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ارکان کا انتخاب ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔بق وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، اور آئندہ سالوں میں دیگر معاشی اعشاریے مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ تمام وفاقی وزرا اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ لیں گے۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کے طور پر تمام ارکان کی خدمات کو لائق تحسین قرار دیا۔وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکانے حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔