کوئٹہ،28فروری (پی پی آئی) سوراب میں تحصیل زہری کے 9 مبینہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ مکران شاہراہ بلاک کردی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ خضدار کے علاقے زہری سے لاپتہ کیے گئے افراد کو بازیاب کیا جائے۔”شاہراہوں کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لواحقین کے مطابق، سات افراد کو زہری، ایک کو پنجگور اور ایک کو خضدار سے سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔”مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوں گے، شاہراہیں بند رہیں گی۔ اس رپورٹ کے دوران کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ مکران شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی۔
Next Post
فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 کی خدمات متاثر
Fri Feb 28 , 2025
اسلام آباد،28فروری (پی پی آئی)”فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 کی خدمات متاثر ہو رہی ہیں، جس سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ “رپورٹس کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 کے 27 ایمرجنسی مراکز اور 2 ٹراما سینٹرز کی خدمات کو […]
