لیڈیز فنڈ ویمن ایوارڈز خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی کاوش کے حکومتی عزم کا مظہر ہے: گورنر سندھ

کراچی،27فروری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خواتین کی خودمختاری اور ویمن امپاورمنٹ ان کی اولین ترجیح ہے۔ گورنر ہاوس میں منعقدہ 15ویں لیڈیز فنڈ ویمن ایوارڈز 2025خواتین کو بااختیار بنانے کی عملی کاوش اور حکومتی عزم کا مظہر ہے۔”کے بیان کے مطابق” گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری، کاروباری ترقی اور خوشحالی کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں۔ اسی لئے مضبوط خواتین، مستحکم پاکستان کے ویژن کے تحت خواتین کی ترقی کے لئے مسلسل اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔حکومت خواتین کو معاشی، سماجی اور پیشہ ورانہ میدان میں بااختیار بنانے کے لیے پ ±رعزم ہے۔ “گورنر انیشیٹیوز” جیسے امید کی گھنٹی، آئی ٹی مارکی اور دیگر فلاحی منصوبے خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے لیڈیز فنڈ کی 15 سالہ شاندار خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے بلکہ انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے ایک مضبوط سہارا بھی فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گورنر ہاوس ہمیشہ ایسی تقریبات اور اقدامات کی میزبانی کرے گا جو خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جنید نقی کی غیر موجودگی میں اعجاز احمد شیخ کاٹی کے قائم مقام صدر مقرر

Thu Feb 27 , 2025
کراچی،27فروری (پی پی آئی) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے اعلان کیا ہے کہ جنید نقی کی غیر موجودگی میں اعجاز احمد شیخ کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے۔ جنید نقی 28 فروری سے 16 مارچ 2025 تک اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے […]