پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کا حال مصنوعی ذہانت اور مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے: پروفیسر ضیا الحق

کراچی،26فروری (پی پی آئی)خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ضیا الحق نے کہا ہے کہ دنیا کا حال مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مستقبل ہمارے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور انہیں حوصلہ افزائی اور مواقع کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آٹھویں ڈاؤ-ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر کیا۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  کے مطابق افتتاحی تقریب میں دیگر مقررین میں چیئرمین ڈائس فاؤنڈیشن ڈاکٹر خورشید قریشی، پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین، شیخ فرحان چاؤلہ، ڈاکٹر سہیل حسن، اور پروفیسر کاشف شفیق شامل تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ضیا الحق نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اے آئی کی بڑھتی مداخلت کے بعد اگر ہم نے اس پر توجہ نہ دی تو پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ طلبا کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اپنے نصاب میں اے آئی کو شامل کر لیا ہے تاکہ طلبا مستقبل کے لئے تیار ہو سکیں۔ڈائریکٹر بوش شیخ فرحان چاؤلہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور یہاں کا ڈیٹا یورپی ممالک کے لئے بھی اہم ہے۔ڈاکٹر سہیل حسن نے طلبا کو “حقیقی ہیرو” قرار دیا اور ان کی جدت کی تعریف کی ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ اے آئی دنیا کو بدل رہا ہے اور ہمیں اس کے ساتھ قدم سے قدم ملانا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں میں منشیات کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کے خاتمے کے لئے نئی ایجادات کی ضرورت پر زور دیا۔رجسٹرار ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر اشعر آفاق نے طلبا کی کوششوں کی تعریف کی اور صحت کی دیکھ بھال کی جدت اور تحقیق کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔آخر میں، کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا  الحق نے رسمی طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔