ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز شریف،بھارت کو پیچھے چھوڑنے کے دعوے کی بجائے عافیہ کی رہائی ممکن بنائیں: پاسبان

کراچی،26فروری (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو پیچھے چھوڑنے کے دعوے کرنے کے بجائے پاکستانی شہری عافیہ صدیقی کی رہائی کو ممکن بنائیں۔عبدالحاکم قائد نے کہا کہ اگر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو تاریخ وزیر اعظم کا نام بدل کر  رکھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو زمینی حقائق کے مطابق چلانا چاہیے اور سیاستدانوں کو اسی اور نوے کی دہائی سے باہر نکل کر بصیرت سے کام لینا چاہیے۔عبدالحاکم قائد نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ویزہ فراڈ میں ملوث اپنی شہری دیویانی کھوبراج کو ایک ہفتے میں امریکی حراست سے آزاد کروا لیا تھا، جبکہ پاکستانی شہری عافیہ صدیقی کی رہائی کو 8000 دن گزر گئے ہیں لیکن وہ اب تک قید ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسائل صرف غیرتمند قیادت ہی حل کر سکتی ہے اور بڑھک بازی سے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ عبدالحاکم قائد نے سیاستدانوں کو متنبہ کیا کہ بھکاریوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔