پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کی رمضان المبارک کے موقع پر مسلم امہ کو مبارکباد

کراچی،یکم مارچ (پی پی آئی)”وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر تمام مسلم امہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر، ہمدردی، اخوت اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان صرف بھوک اور پیاس کا احساس نہیں بلکہ دل کی صفائی اور روح کی پاکیزگی کا نام بھی ہے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور رمضان میں بچت بازاروں کا قیام اور غریبوں و مستحق افراد کے لیے فلاحی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔