ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں کیماڑی پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ

کراچی،4مارچ (پی پی آئی)ضلع کیماڑی پولیس نے رات گئے اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلے کے بعد دو افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک زخمی حالت میں تھا۔ پولیس نے ملزمان کو قائم خانی کالونی میں مشتبہ جانتے ہوئے روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔”پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو زیر حراست لے لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت گل محمد ولد عبدالمحمد اور اکبر علی ولد محمد حسین کے ناموں سے ہوئی۔ گل محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اکبر علی کو بلا ضرب حراست میں لیا گیا۔”ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو کہ تھانہ مومن آباد کے مقدمہ 74/25 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ تھی۔ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے اور بلدیہ ڈویڑن میں فعال تھے۔”گرفتار ملزمان نے اتحاد ٹاؤن، مدینہ کالونی، سعید آباد اور سائٹ کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ زخمی ملزم گل محمد ماضی میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے درج زیل 8 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔