خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹیمپرڈ چیچس نمبر گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی کا حکم

کراچی،3مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کسٹمز کے کچھ افسران ٹیمپرڈ چیچس نمبر کی گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے پر فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔یہ ہدایات وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ایکسائز کو ہدایت دی کہ ایسی تمام گاڑیاں فوری طور پر تحویل میں لی جائیں۔ وزیر ایکسائز نے بریفنگ میں آگاہ کیا کہ اب تک چار گاڑیوں کو ضبط کیا جا چکا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی چیچس پنچڈ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹرانسفر لیٹرز پر چلنے والی گاڑیوں اور جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔