ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں الیکٹرک وہیکلز کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کیلئے چینی وفد کی پیشکش

کراچی،5مارچ (پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں الیکٹرک اسکوٹی متعارف کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ کے جدید نظام کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔”چینی وفد نے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور جدید سفری سہولیات کے فروغ کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ وفد نے شرجیل انعام میمن کو اپنی کمپنی کی ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز کے بارے میں بریفنگ دی۔”شرجیل انعام میمن نے چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور سندھ میں الیکٹرک وہیکلز کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ وفد کو حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔”شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ خواتین کو مزید اختیار دینے کے لئے کوشاں ہے۔ جلد ہی صوبے کی نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے صنعتی ترقی ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے