ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زین الدین ترین نے تہران کراٹے ٹورنامنٹ میں چاندی اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

کوئٹہ،5مارچ (پی پی آئی)پاکستانی کراٹے کھلاڑی زین الدین ترین نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے پرشین کپ شوتوکان کراٹے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ ٹورنامنٹ 26 سے 28 فروری 2025 تک منعقد ہوا، جس میں 20 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔، اس چیمپئن شپ میں ترکی، ایران، آذربائیجان، روس، پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، ازبکستان، عراق، کویت، متحدہ عرب امارات، عمان، بھارت، بنگلہ دیش، جارجیا، آرمینیا، کروشیا، بلغاریہ، اٹلی اور مراکش کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ زین الدین ترین نے انڈر 18 انفرادی کاتا کیٹیگری میں چاندی جبکہ مائنس 50 کلوگرام انفرادی فائٹ کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔زین الدین ترین کا تعلق بلوچستان کے شہر دکی سے ہے۔ وہ اس سے قبل بھی ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں چار گولڈ میڈل اور ایک بین الاقوامی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔