شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹھٹھہ میں ٹریفک حادثات نیپی پی رہنما اور لمس یونیورسٹی کے طالبعلم کی جان لے لی

ٹھٹھہ،12مارچ (پی پی آئی)غلام اللہ روڈ اور مکلی بائی پاس پر ہونے والے دو مختلف حادثات میں لمس یونیورسٹی کا طالبعلم اور پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے رہنما جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک طالبعلم زخمی ہوا۔ لمس یونیورسٹی کے طالبعلم کی ہلاکت پر مکلی میں کاروباری مراکز بند کردیئے گئے۔پی پی آئی کے مطابق، پہلا واقعہ غلام اللہ روڈ پر پیش آیا جہاں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں لمس یونیورسٹی ٹھٹھہ کے طالبعلم وشال کمار ولد سنیل کمار ساکن مکلی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں دوسرا طالبعلم راشد کھڈو ساکن دڑو شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی میت جب مکلی اس کی رہائش گاہ پہنچی تو علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی اور قریبی تمام دکانیں بند کردی گئیں۔ حادثے میں ملوث کار ایک وکیل کی تھی، جو جاں بحق اور زخمی ہونے والے طالبعلموں کو اپنی ہی گاڑی میں سول اسپتال مکلی لے کر آیا تھا۔دوسرا حادثہ مکلی بائی پاس پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کوچ نے ایک کار کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے رہنما غیاث میمن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ان کی لاش مکلی سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد غیاث میمن کی لاش ورثاء   کے حوالے کردی۔ واقعے میں ملوث کوچ کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔