خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت پرعزم: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد،12مارچ (پی پی آئی)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور پائیدار امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں سکیورٹی حکام نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے امن ناگزیر ہے اور دہشت گرد عناصر کو کسی صورت پنپنے نہیں دیا جائے گا۔