شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان میں سرکاری افسران کی کمی کے باعث انتظامی عہدے خالی، دفتری امور متاثر

کوئٹہ، 14 مارچ (پی پی آئی) بلوچستان میں سرکاری افسران کی کمی کے باعث صوبے میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو سامنے آنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS)، بلوچستان سول سروس (BCS) اور بلوچستان سیکریٹریٹ سروس (BSS) کے کئی عہدے خالی ہیں، جس سے صوبائی اور ضلعی سطح پر مشکلات بڑھ رہی ہیں۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کے ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں گریڈ 16 کے 19 تحصیلدار اسسٹنٹ کمشنر کے عہدوں پر تعینات ہیں۔ بلوچستان میں PAS کے لیے مختص 108 میں سے صرف 55 افسران تعینات ہیں۔بلوچستان سول سروس کے 372 میں سے 113 عہدے خالی ہیں جبکہ بلوچستان سیکریٹریٹ سروس کے 441 میں سے 59 عہدے بھی تاحال پر نہیں کیے جا سکے۔افسران کی کمی کے باعث سرکاری امور کی انجام دہی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، جس کا اثر مختلف اضلاع کے انتظامی معاملات پر بھی پڑ رہا ہے۔