پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے: طاہر کھوکھر

مظفرآباد،20مارچ (پی پی آئی)  پاسبان وطن پاکستان ے مرکزی صدر اور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمن کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔طاہر کھوکھر نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں اور ان کی یہ قربانیاں ضائع نہیں ہونے دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہو اور دشمن کو پیغام دے کہ قوم متحد ہے۔طاہر کھوکھر نے بین الاقوامی برادری سے بھارت کی مداخلت کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔