شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موٹرسائیکلوں کے حادثہ میں دو افراد جاں بحق

ٹھٹھہ،24مارچ (پی پی آئی)ٹھٹہ کے قریب دو مختلف موٹر سائیکل حادثات میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ مکلی غلام اللہ روڈ پر پیش آیا، جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں گوٹھ سلیمان کہیو کے دو نوجوان مولابخش اور شاہد کہیو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسرا واقعہ ٹھٹہ کے قریب ناکہ گراؤنڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک شخص قاسم خشک کو نازک حالت میں کراچی روانہ کیا گیا، جبکہ باقی افراد کو سول اسپتال مکلی میں داخل کردیا گیا۔واضح رہے کہ افطاری کے بعد مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی ریس معمول ہے، جو حادثات کا سبب بنتی ہے۔