وزیر داخلہ سندھ نے کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ۔ ایڈیشنل آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب

پنجاب بھر مسیحی دعائیہ تقریبات کے دوران گرجا گھروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت

مسٹر یونیورس 2026 میں فتح ،سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا

کوٹ غلام محمد کے گاوں قاضی اصف میں خاندانی تنازعے کے بعد نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی

عالمی یومِ عطیۂ خون منایا گیا ، پاکستان کو خون کی عطیات کی شدید کمی کا سامنا

ملک بھر میں گرم اور خشک موسم متوقع ، گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد،25مارچ (پی پی آئی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء  اللہ نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، اور علاقائی ترقی پر بات کی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور ملک کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کی اہم کاوشوں کو تسلیم کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آسٹریلیا کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر رانا ثناء  اللہ نے زور دیا کہ پاکستان-آسٹریلیا کے درمیان مضبوط تعلقات باہمی ترقی کے لیے ضروری ہیں، اور تعلیم، تجارت، اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے کی سلامتی برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔رانا ثناء  اللہ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں، اور قومی استحکام کے لیے جمہوری روایات کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی صرف ایک مضبوط معیشت اور مستحکم خارجہ تعلقات کے ذریعے ممکن ہے، اور پاکستان کے اقتصادی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔