شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جعفر ایکسپریس سانحے کے بعد ریلوے سیکورٹی میں اضافہ، ٹرین سروس کی جلد بحالی کا عندیہ

اسلام آباد،21مارچ (پی پی آئی)وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے قومی اسمبلی میں بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس سانحے کے بعد ریلوے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور جلد جعفر اور بولان ایکسپریس کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ایوان کو بتایا گیا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے اطراف سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی صلاحیت میں بہتری لائی جا رہی ہے اور سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔بلال اظہر کیانی نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر مملکت مختار احمد ملک نے بتایا کہ بیرون ملک غیر معروف تعلیمی اداروں سے طب کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے این ای بی امتحان کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ان کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لیا جا سکے۔بلال اظہر کیانی نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر مالی بوجھ کا اندازہ ہے اور ٹیکس نیٹ میں اضافے سے بوجھ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔