شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنگلات ماحولیاتی نظام کا لازمی جزو، ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے؛ وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی،21مارچ (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات ماحولیاتی نظام کا لازمی جزو ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر جنگلات کو غذائی تحفظ اور غذائیت کا ستون قرار دیا ہے، جو لاکھوں خاندانوں کا ذریعہ معاش ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بحرانی حالات میں جنگلات ایک معاشی اور خوراک کی لائف لائن بن جاتے ہیں۔ انہوں نے درختوں کی افزائش کو ذہنی دباؤ کم کرنے اور جسمانی صحت پر مثبت اثر ڈالنے والا قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگلات فضائی آلودگی کنٹرول کرنے اور شہری آب و ہوا کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جبکہ درخت آکسیجن فراہم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ جنگلات کی کٹائی موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی نظام کے بگاڑ کی بڑی وجہ ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جنگلات بے شمار جانوروں، پرندوں اور حشرات کا مسکن ہیں، جو قدرتی توازن برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی شدت میں کمی اور زمینی کٹاؤ کی روک تھام میں جنگلات کا کلیدی کردار ہے۔حکومتِ سندھ نے جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے ہیں۔ انڈس ڈیلٹا میں 160,000 ہیکٹر مینگروو جنگلات بحال کیے جا چکے ہیں اور دریائی جنگلات میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل متعارف کروایا جا رہا ہے۔ ان اقدامات سے نہ صرف ماحولیاتی تحفظ ممکن ہوگا بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔