پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حافظ نعیم الرحمن کی حکومت پر تنقید: فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

کراچی،2 اپریل (پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔  ادارہ نور حق میں روایتی عید ملن کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بمباری نے فلسطینی بچوں کی عید کی خوشیاں چھین لیں اور حکومت و اپوزیشن امریکی خوشنودی کے پیچھے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے حکمران غیرت و حمیت سے عاری ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد امن و امان کی صورتحال، بجلی کے بلوں اور چینی و آٹا مافیا کے خلاف بھرپور تحریک شروع کی جائے گی۔ جماعت اسلامی تمام صوبوں میں ریلیاں نکالے گی۔عید الفطر کے پہلے روز حافظ نعیم الرحمن نے منعم ظفر خان کے ہمراہ ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے اقدامات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے جو امریکی خوشنودی کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔ جماعت اسلامی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔